504

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی شوبز میں باقاعدہ انٹری

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز ورلڈ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم سے نہیں بلکہ ماڈلنگ سے کیا ہے۔

سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘کے اگست کے شمارے کے لیے فوٹوشوٹ کرایا ہے یہ ان کا پہلا فوٹو شوٹ ہے جس میں سہانا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔