نیویارک: سونی اینیمیشن کمپنی کی پیشکش ’اسپائیڈر مین – ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کے نئے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
فلم کی انتظامیہ اور مبصرین کا خیال ہے کہ نئی اینیمیٹد سپر ہیرو ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور فلم ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔
مارول کامکس کی سیریز اسپائیڈر مین کی نئی فلم کا جاری کردہ ٹریلر اب تک سب سے زیادہ وائرل ہونے والا ٹریلر بن گیا ہے۔
’اسپائیڈر مین – ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کا ٹریلر پانچ جون کو منظر عام پر آیا جس کو اب تک چار کروڑ 40 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔
اسپائیڈرمین کے ٹریلر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد بار لوگوں کی گفتگو کا مرکز بنا رہا۔