424

سموسہ چاٹ

اجزاء
سموسہ(فرائی کیا ہوا) 1 عدد
سفید چنے(اُبلے ہوئے) ایک چوتھائی کپ
پیاز(چوپ) 2کھانے کے چمچ
ٹماٹر(کیوب کٹنگ) 2کھانے کے چمچ
نیسلے ملک پیک یوگرٹ آدھاکپ
سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ
سبز چٹنی 1کھانے کا چمچ
میٹھی املی چٹنی 1کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ حسبِ ضرورت

ترکیب
سموسہ فرائی کر کے ایک برتن میں رکھ کر سموسہ توڑ لیں۔
اب اس پر اُبلے ہوئے چنے،پیاز، ٹماٹر، نیسلے ملک پیک یوگرٹ،سبز دھنیا، سبز چٹنی، میٹھی املی کی چٹنی اور حسبِ ضرورت چاٹ مصالحہ ڈال لیں۔
اب اس کو ملا لیں اور پیش کریں۔
آپکی مزے دار سموسہ چاٹ تیار ہے۔

تیاری کا وقت :

25 Minutes

پکانے کا وقت :

10 Minutes

افراد :

2-3