172

گوشت کی کھچڑی

گوشت کی کھچڑی
اجزاء
گوشت:250 گرام
چاول:سوا پیالی
مسور کی دال:آدھی پیالی
نمک:حسب ذائقہ
ادرک پسا ہوا:ایک چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے:تین سے چار عدد
پیاز:ایک عدد
ٹماٹر:ایک عدد
پسی ہوئی لال مرچ:ایک چائے کا چمچ
ہلدی:آدھا چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ:ایک کھانے کا چمچ
تازہ لال مرچیں:ایک سے دو عدد
گھی:چار کھانے کے چمچ
ترکیب
پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی میں ثابت گرم مصالحہ ‘ ادرک اور گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اپنے ہی پانی میں میں گلنے پر آجائے۔ علیحدہ پین میں ایک کھانے کے چمچ گھی میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے اور (بیس منٹ دھو کر رکھے ہوئے) دال اور چاول ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں نمک اور دو سے ڈھائی پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ گھی میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ٹماٹر‘ نمک‘ لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور گلا ہوا گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب گھی علیحدہ ہو جائے اور کھچڑی کا بھی پانی خشک ہو جائے تو اس کے درمیان میں جگہ بنا کر بھنا ہوا گوشت ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ڈش میں نکالتے ہوئے باریک کٹی ہوئی لال مرچیں چھڑک لیں۔یہ ہلکی پھلکی مزیدار کھچڑی دو پہر کے کھانے میں پاپڑ اور اچار کے ساتھ بہت مزہ دیں گی۔