157

نو مسلم اداکارہ کا پہلا ماہ رمضان

نو مسلم بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ کے پہلے ماہ رمضان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی ادکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔دپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے ساتھ رمضان المبارک کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔شعیب ابراہیم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج کے چھوٹے چھوٹے لمحات کل کی ہماری بہترین یادیں ہوتی ہیں۔‘‘جہاں مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان پر خصوصی رپورٹس بنائی ہیں۔

کیٹاگری: شوبز