122

ایف بی آر نے صبا قمر کو طلب کر لیا

لاہور۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو 16مئی ( بدھ) کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کا سال 2014 سے 2015ء تک کے انکم ٹیکس کا آڈٹ ہونا ہے اور انہیں اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔صبا قمر کو 16 مئی بدھ کے روز 2014-15کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت طلب کیا گیاہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے طلب کرلیں ہیں اور یہ تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔دوسری جانب صبا قمر کی جانب سے ایف بی آر میں طلب کیے جانے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔