89

بالی ووڈ کے کنگ خا ن صرف اداکاری کے لئے ہی نہیں شخصیت کے لیے بھی کافی مقبول ہیں

بالی ووڈ کے کنگ خا ن صرف اداکاری کے لئے ہی نہیں شخصیت کے لیے بھی کافی مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان کے ارد گرد کبھی سیلفی تو کبھی آٹو گرافز لینے کیلئے مداحوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر دبئی میں دیکھنے کو ملا جہاں جیولری شوروم کی افتتاحی تقریب کے دوران شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پورا شہر اُمڈ آیا۔اس تقریب کے موقع پر شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنی فلم ' دل سے کا مشہور زمانہ گیت چھیاں چھیاں پر ایک اور مرتبہ رقص پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔