226

"شیلا کی جوانی" امریکی بازار میں

امریکہ میں باسکٹ بال میچ سے قبل اورنالڈومیجک ڈانسرز نے بھارتی گانے "شیلا کی جوانی" پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف تو اپنے رقص اور اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور انہوں نے متعدد آئٹم سانگ پر پرفارم بھی کیا ہے جس کے باعث وہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں۔ کترینہ کیف کی ہی فلم تیس مار خان کے ایک گانے شیلا کی جوانی پر امریکہ میں باسکٹ بال میچ سے قبل اورنالڈو میجک ڈانسرز نے پرفارم کرکے حیران کردیا کیونکہ ان کا بھارتی گانے پر پرفارم کرنا سب  کیلئے حیرت کا باعث تھا۔