264

نیا فراڈ بھی منظرعام پر

گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمن اور دونوں بچے کینڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔ پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کینیڈین امیگریشن کے حصول کیلئے علی ظفر پر الزامات لگانے کا ڈرامہ رچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 2 سال قبل میشا شفیع اور ان کے شوہر کو کینیڈین پی آر کارڈ (پرمیننٹ ریذیڈنسی کارڈ) ملا تھا۔ پی آر کارڈ ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو ایک ہزار دن کینیڈا میں قیام کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد کینیڈا کا پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میشا شفیع کی خالائیں پہلے ہی کینیڈا کی نیشنیلٹی ہولڈر ہیں.قبل ازیں قیاس کیا جارہاتھا کہ میشا شفیع اور ان کے شوہرمحمود رحمان نے کینڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لئے علی ظفرپر بار بارجنسی زیادتی کا ڈرامہ رچایا-