قاہرہ : تعلقات بننا اور ٹوٹنا پوری دنیا کی اداکاراﺅں کی زندگیوں کا معمول ہے۔ ان تعلقات کو لے کر تنازعات بھی منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔
ایسے ہی کچھ حالات کا سامنا مصر کی معروف اداکارہ مینا فضالی کو ہے جنہیں منگنی توڑنے پر سابق منگیتر کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اداکارہ مینا کی میوزک ڈسٹری بیوٹر عدیل حقی سے کچھ عرصہ قبل منگنی ہوئی تھی جو دونوں میں اختلافات کے باعث زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔ عدیل نے منگنی ختم ہونے کے بعد اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں منگنی کی قیمتی انگوٹھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ اس نے جیت لیا تھا۔اداکارہ مینا نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کا سابق منگیتر انہیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔