240

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ٹوئٹر سروس معطل

نیویارک۔پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہوگئی۔ٹوئٹر کی سروس پاکستان، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں معطل ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے۔

فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی۔ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے سی نیٹ نے بھی بتایا کہ ٹوئٹر کی سروس 17 اپریل کو متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔سی نیٹ نے بھی اپنی خبر میں صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درجنوں صارفین نے سماجی ویب سائٹ کی سروس معطل ہونے کے حوالے سے پوسٹس کیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز کی سروس مختلف وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بیک وقت میں دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوتی رہی ہیں۔2 سال قبل جنوری 2016 میں بھی ٹوئٹر کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث کروڑوں صارفین کو کچھ دیر کے لیے ذہنی تنا کا سامنا رہا۔

اسی طرح گزشتہ برس اکتوبر میں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی سروس بھی عارضی طور دنیا بھر میں معطل ہوگئی تھی۔یوں نہ صرف ٹوئٹر اور فیس بک بلکہ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز کی سروس بھی متعدد بار معطل ہوچکی ہے، تاہم یہ معطلی زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک رہتی ہے