320

یو یو ہنی سنگھ کی اپنے پرانے سٹائل کے ساتھ واپسی

ممبئی ۔بھارت کے پنجابی ریپر یو یو ہنی سنگھ ویسے تو اپنے ریمیک اور بھنگڑوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں‘ تاہم گزشتہ 2 برس سے وہ سکرین سے غائب رہے۔تاہم اب طویل عرصے بعد ایک بار پھر یو یو ہنی سنگھ اپنے پرانے سٹائل کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔اس بار یو یو ہنی سنگھ بھارت کے گلوکار ہنس راج ہنس کے مشہور گانے ’’دل چوری ساڈا ہوگیا‘‘ کو ریمیک کرکے گائیں گے۔

یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا بالی ووڈ کی آنے والی کامیڈین بولڈ فلم ’’سونو کے تیتو کی سویٹی‘‘ میں شامل ہے۔پیار کا پنچنامہ جیسی فلمیں بنانے والے فلمساز لو رنجن کی اس فلم میں یو یو ہنی سنگھ کا ریمیک گانا شامل کیا گیا ہے۔فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے‘ یہ گانا گزشتہ 2 سال کے بعد یو یو ہنی سنگھ کا پہلا گانا ہوگا۔