6

ڈالر سستا ہوا یا مہنگا؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 276 روپے 57 پیسے سے کم ہوکر 276 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 45 پیسے میں فروخت ہونے لگی۔

دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی تبدیل

اوپن مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کا درہم 2 پیسے مہنگا ہوکر 76 روپے 13 پیسے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 74 روپے 42 پیسے ہوگئی۔

اس کے برعکس یورو کی قیمت میں 45 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یورپی کرنسی 307 روپے 83 پیسے پر آگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ بھی 32 پیسے سستا ہوکر 368 روپے 76 پیسے کا ہوگیا۔

کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر، درہم اور سعودی ریال کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔