2

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بالوں کو رنگنا چھوڑ دیا، قدرتی سفید بالوں کے ساتھ نئے روپ میں نظر آئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے بالوں کو مستقل طور پر رنگنے کا معمول چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اپنے قدرتی سفید بالوں کے ساتھ بالکل نئے اور منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ایک حالیہ پینل گفتگو کے دوران اداکار نے اس فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے بالوں کو ڈائی کرنے کے اس طویل عمل سے اکتا چکے تھے، اس لیے انہوں نے اب اس روٹین کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔