اداکارفیروز خان اور علیزے کے ولیمے کے ساتھ شادی کے ہنگامے اختتام پذیرہوگئے ہیں.فیروز خان اور سیدہ علیزے فاطمہ کی ولیمے کی تقریب گذشتہ رات منعقد ہوئی اور اس کے ساتھ ہی دونوں کی شادی کے ہنگامے بھی اختتام پذیر ہوگئے۔ولیمے کی تقریب میں فیروز خان بلیک سوٹ اور وائٹ شرٹ پر سیاہ بو لگائے نہایت ہینڈ سم نظر آئے جبکہ ان کی اہلیہ علیزے نے گولڈن رنگ کی بھاری کامدار میکسی زیب تن کی اور تقریب میں چار چاند لگائے. ولیمے میں علی ظفر ، شہزاد ملک، عمران عباس، سائرہ شہروز اور دیگر اسٹارز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر فیروز خان کی بہنیں حمیمہ ملک اور دعا ملک بھی نہایت خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے تقریب میں رونق بکھیرتی نظر آئیں۔