مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک کے دورانیے کی مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، اب واٹس ایپ سٹیٹس پر 30 سیکنڈ تک کے طویل میوزک کلپس شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ پر سٹیٹس اپ ڈیٹس انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہیں، اور اس اپ ڈیٹ سے قبل میوزک پر مشتمل سٹیٹس کا دورانیہ صرف 15 سیکنڈ تک محدود تھا۔ نئی تبدیلی کے بعد اب صارفین کسی تصویر کے ساتھ اپنی پسندیدہ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ سلیکٹ کر کے پوسٹ کر سکیں گے یا پھر کسی میوزک کلپ کو براہِ راست بطور سٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرنے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔








