1

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 277.32 روپے سے گھٹ کر 277.31 روپے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کم

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 279.13 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو کی قیمت میں 77 پیسے کمی ہوئی اور یورو 323.94 روپے پر آگیا۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی 47 پیسے کم ہوکر 378.13 روپے ریکارڈ کی گئی۔

درہم اور ریال مہنگے ہوگئے

دوسری جانب یو اے ای درہم کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 76.27 روپے کا ہوگیا۔

سعودی ریال بھی 3 پیسے مہنگا ہوکر 74.48 روپے پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملکی کرنسی مارکیٹ میں مجموعی طور پر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔