آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کیمرون گرین اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں ہوئی، جہاں کیمرون گرین سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔
خوبصورت انداز میں رخصتی
شادی کی تقریب کے بعد اہل خانہ اور دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا۔ بعد ازاں کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔
5 سالہ تعلق کے بعد شادی
کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ گرین نے یالنگپ میں ایملی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔
ایملی ریڈوڈ کون ہیں؟
ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت ہیں اور پی ایچ ڈی کی طالبہ بھی ہیں۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔









