2

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دوں گی، ایسے مرد پسند نہیں: مشال خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے دوسری شادی کرنے والے مردوں سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے شریک حیات کو دوسری شادی کی اجازت کبھی نہیں دیں گی۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے موقع کو مکمل طور پر نجی رکھنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ شادی کا محض اعلان کیا جائے جبکہ مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس پر ضرورت سے زیادہ بلاگنگ یا تبصرے کرنے کے بجائے ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

اداکارہ نے مردوں کی ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسری شادی کرنے والے مرد بالکل پسند نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی زندگی میں واحد شخص ہو اور وہ اپنے شوہر کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔ مشال خان نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی مرد کے ماضی سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ طلاق یافتہ ہو سکتا ہے، لیکن شادی کے وقت اس کا بالکل تنہا (سنگل) ہونا لازمی ہے۔