5

دماغ میں پیوندکاری کا نیا طریقہ: چینی کمپنی کا بغیر کھوپڑی کھولے 10 منٹ میں پیوند کا دعویٰ

شنگھائی (نیوز ڈیسک) — شنگھائی سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنی 'سٹیر میڈ ٹیکنالوجی' نے دماغ میں پیوند لگانے کا ایک نیا اور انقلابی طریقہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے ذریعے بغیر کھوپڑی کھولے صرف 10 منٹ میں پیوندکاری مکمل کی جا سکے گی۔

کمپنی کے مطابق اس طریقہ کار میں آلہ گردن کی رگ کے ذریعے جسم میں داخل کر کے خون کی نالیوں کے راستے دماغ تک پہنچایا جائے گا اور اسے دماغی بافتوں کے اندر کے بجائے نالی کی بیرونی دیوار سے جوڑا جائے گا۔ سنووا اسپتال کے ڈاکٹر دوان وان رو کے مطابق درمیانے درجے کی مہارت رکھنے والا سرجن بھی یہ عمل 10 منٹ میں انجام دے سکتا ہے، جبکہ روایتی طریقہ کار میں تقریباً دو گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے لیے 1.1 ارب یوآن (تقریباً 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری حاصل کر چکی ہے۔ تاہم یہ آلہ فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہے اور انسانوں کے بجائے بھیڑوں پر آزمایا جا رہا ہے، اس لیے 10 منٹ میں پیوندکاری کے عملی دعوے کی انساني بنیادوں پر توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔