6

معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر ونگٹ اور ولیم اشمائل نے برطانیہ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

اداکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس خاص موقع کی جھلک دکھائی۔ تصاویر میں جینیفر ونگٹ سفید عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

ولیم اشمائل سنگاپور میں مقیم کاروباری شخصیت ہیں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ دونوں نے اپنے تعلق کو طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔

واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل 2012 میں اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں 2014 میں الگ ہوگئے تھے۔

دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جینیفر ونگٹ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔