160

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال انتقال کر گئے

عالمی سطح پر معروف قوال نذیر فریدی طویل علالت کے پاکپتن بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور زیر علاج تھے۔ 

نذیر فریدی نے اپنی فنی زندگی اور سماع کا آغاز پاکپتن میں واقع درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سے کیا تھا۔ انہوں نے صوفیانہ اور عارفانہ کلام پڑھنے میں خاص مہارت حاصل کی، جس کی بدولت انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے پناہ شہرت ملی۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر ادا کی جائے گی، جس میں عقیدت مندوں اور فن سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

پاکستانی خبریں