60

شکیرا کے کانسرٹ میں ریو ڈی جنیرو کا ساحل 20 لاکھ مداحوں سے گونج اُٹھا

ریو ڈی جنیرو – عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر اپنے شاندار کانسرٹ کے دوران لاکھوں دلوں کو اپنی آواز کے سحر میں مبتلا کر دیا۔

چودھویں کے چاند کی روشنی میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی، جو شکیرا کی آواز سننے کے لیے امڈ آئے۔ لاطینی موسیقی کی ملکہ نے اپنے فن سے ہر کسی کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین کو اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے محظوظ کیا۔

کولمبو سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے اس کانسرٹ کا موازنہ گزشتہ سال یہاں ہونے والے لیڈی گاگا اور 2024 میں میڈونا کے کانسرٹس سے کیا جا رہا ہے، جن میں بھی بڑے پیمانے پر عوام نے شرکت کی تھی۔