58

ایک عام سی خوارک جوآپ کو قبض کا شکار بنا دیتی ہے

کیا آپ رات گئے کھانے کی عادت کے باعث معدے کے مسائل جیسے قبض کا شکار رہتے ہیں؟ نئی تحقیق نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

New York Medical College کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں 11 ہزار سے زائد افراد کے غذائی معمولات اور صحت کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جو افراد رات 9 بجے کے بعد اپنی روزانہ کیلوریز کا 25 فیصد یا اس سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں قبض اور نظامِ ہاضمہ کے دیگر مسائل کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ایسے افراد میں یہ خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں تقریباً 1.7 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید 4 ہزار افراد کے ڈیٹا کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ ذہنی تناؤ اور رات گئے کھانے کی عادت رکھنے والے افراد میں قبض اور ہاضمے کی خرابیوں کا خطرہ 2.5 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

محققین کے مطابق ان افراد کے آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بھی کم پائی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھانے کا وقت اور ذہنی دباؤ مل کر نظامِ ہاضمہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا کہ صرف خوراک ہی نہیں بلکہ کھانے کا وقت بھی صحت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ روزمرہ معمول کو برقرار رکھنا نظامِ ہاضمہ کی بہتری میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس تعلق کی وجوہات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔