132

ہیکنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا خصوصی ورژن متعارف کرایا ہے جسے سائبر سیکیورٹی اور ہیکنگ سے متعلق تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق GPT-5.4 سائبر ماڈل کو خاص طور پر اضافی سائبر صلاحیتوں کے ساتھ فائن ٹیون کیا گیا ہے، جس کا مقصد سیکیورٹی ماہرین کو ممکنہ سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف مؤثر دفاع میں مدد فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے ماڈل میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے تحت یہ سیکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی سے کم انکار کرتا ہے، تاکہ ریسرچ اور ڈیفنس کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

اوپن اے آئی کی یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی اسی نوعیت کے جدید اے آئی ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے جدید اے آئی سسٹمز انٹرنیٹ سیکیورٹی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ پہلے سے نامعلوم کمزوریوں کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔