114

عاصم اظہر کا لائیو کنسرٹ میں شادی سے متعلق اہم بیان سامنے

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان تعلقات سے متعلق افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، جب ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر دیا گیا بیان وائرل ہوگیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے شادی سے متعلق گفتگو چھیڑ دی، جس پر ہال میں موجود شائقین نے فوراً ہانیہ عامر کا نام لینا شروع کر دیا۔ یہ لمحہ چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس موقع پر عاصم اظہر نے مسکراتے ہوئے کہا: “دعا کرو، جب بھی شادی ہو آپ کو خیر خیریت سے بتا دوں، سب لوگ آنا میری شادی میں باراتی بن کر۔” ان کے اس جملے کو مداحوں نے مختلف انداز میں لیا اور ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ کچھ مداحوں کے مطابق یہ ایک واضح اشارہ ہے، جبکہ دیگر اسے صرف ایک مزاحیہ اور غیر رسمی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

تاحال نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم مداحوں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے کہ آیا یہ صرف اسٹیج کا ایک لمحہ تھا یا حقیقت میں کوئی اشارہ۔