68

وٹیوب میں نیا فیچر "آٹو اسپیڈ" متعارف، ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ پہلے سے بہتر کرنے کا دعوی

 یوٹیوب نے اپنے پریمیئم صارفین کے لیے ایک نیا فیچر "آٹو اسپیڈ" متعارف کرایا ہے، جو ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ خودکار طور پر ایڈجسٹ کرے گا تاکہ ناظرین کا وقت بچ سکے، خصوصاً جب وہ ویڈیوز کو دوبارہ دیکھ رہے ہوں۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر اس قدر مؤثر طریقے سے کام کرے گا کہ ویڈیو کا معیار متاثر نہیں ہوگا، اور ناظرین کو ویڈیوز دیکھنے میں مزید سہولت فراہم کی جائے گی۔

فی الحال یہ فیچر یوٹیوب کی ایپ میں صرف محدود انگلش ویڈیوز کے لیے دستیاب ہے، اور یوٹیوب پریمیئم صارفین کو اس کا فائدہ ملے گا۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا، اور صارفین کو اسے خود فعال (Enable) کرنا ہوگا۔

"آٹو اسپیڈ" فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے پریمیئم صارفین کو سیٹنگز میں جا کر "ٹری ایکسپرمنٹل نیو فیچرز" کے آپشن پر جانا ہوگا۔ اس کے بعد ویڈیو دیکھتے وقت پلے بیک اسپیڈ کنٹرول مینیو میں جا کر اس فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ جن ویڈیوز میں اس فیچر کی سپورٹ نہیں ہوگی، ان ویڈیوز میں یہ فیچر خود بخود ڈس ایبل ہو جائے گا۔

مزید فیچرز
یوٹیوب کی جانب سے ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو "آن دی گو" صارفین کے لیے ہے، جو ابھی صرف اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر میں سننے کے لیے فرینڈلی کنٹرولز فراہم کیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنے کام کے دوران ویڈیوز کو آسانی سے سن سکیں۔

کمپنی کے مطابق، یہ فیچر 27 اپریل تک یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، اور امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں دیگر زبانوں اور ویڈیوز کے لیے بھی اس فیچر کو مزید وسیع کیا جائے گا۔