58

ایکس (ٹوئٹر) میں نیا فیچر، آٹومیٹک ٹرانسلیشن متعارفایکس (ٹوئٹر) میں نیا فیچر، آٹومیٹک ٹرانسلیشن متعارف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

پہلا فیچر آٹومیٹک ٹرانسلیشن ہے، جو پوسٹس کو خودکار طور پر مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکے گا۔ صارفین مطلوبہ پوسٹ میں گیئر آئیکون پر کلک کرکے کسی مخصوص زبان کے لیے یہ آپشن فعال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ پوسٹس کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہو۔

دوسرا فیچر ایک نیا AI فوٹو ایڈیٹر ہے، جو فی الحال آئی او ایس ایپ کے لیے دستیاب ہے اور جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف ہوگا۔ اس ایڈیٹر کے ذریعے صارفین تصاویر میں ڈرائنگ، ٹیکسٹ ٹولز کا استعمال، اور تصویر کے مخصوص حصے دھندلے کرنے جیسے ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کے AI ماڈل گروک صارف سے پوچھے گا کہ وہ کس طرح تصویر ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں۔

ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے کہا کہ یہ دونوں فیچرز ایکس AI گروک ماڈلز پر مبنی ہیں اور صارفین کے تجربے کو آسان اور مزید تخلیقی بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔