138

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گھر چوری

فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر نامعلوم چور نے بڑی واردات انجام دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر لیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرنے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔