65

دنیا کا سب سے اسپائسی پودا، مرچ بھی اس کے آگے پھیکی پڑ گئی

مرچ میں موجود کیمیکل کیپساسین اپنی تیزی اور جلن کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا قدرتی مرکب بھی موجود ہے جو اس سے تقریباً 1000 گنا زیادہ طاقتور ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ مرکب ریسینیفیراٹاکسن (Resiniferatoxin) کہلاتا ہے، جو مراکش اور نائیجیریا میں پائے جانے والے پودوں یوفوربیا ریسینیفیرا اور یوفوربیا پوئسونیائی میں پایا جاتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی تیز ترین مرچ پیپر ایکس ہے جس کی شدت 2.69 ملین اسکوویل یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ خالص کیپساسین کی شدت 16 ملین اسکوویل یونٹس تک پہنچتی ہے۔

لیکن حیران کن طور پر ریسینیفیراٹاکسن کی شدت 16 ارب اسکوویل یونٹس تک ہوتی ہے، جو اسے دنیا کا سب سے تیز قدرتی مرکب بناتی ہے۔

یہ خطرناک کیمیکل:

انسانی جسم میں درد محسوس کرنے والے اعصاب کو مستقل طور پر ختم کر سکتا ہے

معمولی سا رابطہ بھی شدید کیمیائی جلن پیدا کرتا ہے

پودا اسے جانوروں سے بچاؤ کے لیے پیدا کرتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں مرچ کی تیزی ہمیں حیران کرتی ہے، وہیں قدرت نے اس سے کہیں زیادہ طاقتور دفاعی نظام بھی تخلیق کر رکھا ہے۔