120

خوبصورتی سے متعلق حنا چوہدری کا کھلا اعتراف سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے اہم فیصلے سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کا سہارا لیا تھا۔ ان کے مطابق انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہوچکا ہے، اور کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت بہتر بنانے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں۔

حنا چوہدری نے بتایا کہ تقریباً چار سال قبل انہوں نے اپنے باریک ہونٹوں کو نمایاں بنانے کے لیے لپ فلرز کروائے، تاہم ڈرامہ ترک وفا کے دوران پروڈیوسر نے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے شادی کریں، جس کے بعد ہی انہیں شوبز میں آنے کی اجازت ملی—اور اداکارہ بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے یہ شرط بھی قبول کی۔

حنا چوہدری کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور مداح اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔