107

آئی فون ڈیزائن میں انقلاب، ایپل کا نیا آئی فون کیسا ہوگا؟

Apple ایک بار پھر اسمارٹ فون دنیا میں بڑی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ نئی رپورٹس کے مطابق کمپنی روایتی اپ گریڈز سے ہٹ کر اپنے پہلے فولڈ ایبل iPhone کو متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جو صارفین کے تجربے کو یکسر بدل سکتا ہے۔

یہ فولڈ ایبل آئی فون کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والا ڈیزائن رکھے گا، جو موجودہ اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق جب ڈیوائس کو کھولا جائے گا تو اس میں تقریباً 7.8 انچ کی بڑی اسکرین ہوگی، جبکہ فولڈ کرنے پر 5.5 انچ کا کمپیکٹ ڈسپلے دستیاب ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس میں طاقتور A20 Pro چپ شامل ہوگی، جو کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی، جبکہ 5500mAh بیٹری طویل استعمال کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ ویڈیوز دیکھنے، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے کا امکان ہے۔

کیمرہ ڈیزائن کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جو ممکنہ طور پر iPad Pro سے متاثر ہوگا، جس میں سادہ مگر جدید بلیک فنش کے ساتھ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق Apple اس انقلابی ڈیوائس کو ستمبر 2026 میں متعارف کرا سکتی ہے، جو اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نئی جہت کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔