76

خلا میں انقلاب برپا، سیٹلائیٹ ری فیولنگ اب حقیقت

چینی کمرشل سیٹلائیٹ Yusheng 306 نے زمین کے نچلے مدار میں ری فیولنگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ اس کے لیے سیٹلائیٹ نے ایک آکٹوپس نما لچکدار روبوٹیک ہاتھ استعمال کیا، جو پیچیدہ اور تنگ مقامات میں گھومنے، بل کھانے اور لپٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مطلوبہ پورٹ سے جڑ سکتا ہے۔یہ ٹیسٹ خلا میں اسپیس کرافٹس کی زندگی اور مدار کے گرد سروسنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کیا گیا، اور ماہرین نے اسے سوئی میں دھاگا ڈالنے جیسے چیلنج سے تشبیہ دی۔

Tsinghua Shenzhen انٹرنیشنل گریجویٹ اسکول کے ماہرین نے روبوٹیک ہاتھ ڈیزائن اور تیار کیا، جو اسپرنگ نما ٹیوبز اور موٹرز کے ذریعے کام کرتا ہے۔ یہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد 530–540 کلومیٹر کی بلندی پر چکر لگا رہا ہے۔

یہ ری فیولنگ ٹیکنالوجی خلا میں مہنگے انفراسٹرکچر کی زندگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ گزشتہ سال چین نے Shijian 25 کو Shijian 21 سے کامیابی سے ڈوک کر کے ایک اور سنگ میل عبور کیا تھا۔

یہ چین کے خلائی پروگرام میں ایک اور انقلابی قدم ہے، جو مستقبل میں مدار میں ری فیولنگ اور اسپیس سروسنگ کے لیے راہ ہموار کرے گا۔