76

قومی سائبر سکیورٹی مضبوط، تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام متعارف

پاکستان میں قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے تبادلے اور انضمام کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا مقامی نظام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے، جس سے ممکنہ سائبر خطرات کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق، یہ نظام ملک کی سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط کرے گا۔ مقامی طور پر چلنے والا سسٹم ملک کی سائبر خودمختاری کو فروغ دیتا ہے اور مرکزی تھریٹ انٹیلی جنس کے ذریعے خطرات کی فوری شناخت ممکن بناتا ہے۔

نظام کے نفاذ سے بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم ہوگا اور جدید سائبر خطرات کے خلاف ریاست کی تیاری بہتر ہوگی۔ اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام نظام پر ممکنہ حملوں کی بروقت اطلاع ملے گی، جبکہ حقیقی وقت میں خطرات کی فوری نشاندہی اور فوری ردعمل سے سائبر حملوں کے پھیلاؤ کو محدود کیا جا سکے گا۔

مزید برآں، یہ نظام اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم کرے گا اور مشترکہ معلومات کے ذریعے خطرات کی تلاش اور پیشگی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔