86

ہیما مالنی کا اعلان: خاندان میں نفرت نہیں، سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے

Hema Malini نے خاندانی اختلافات سے متعلق افواہوں پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے اور سب Dharmendra کے بہت پیارے تھے۔

یہ بیان ہیما مالنی نے لندن میں 79 ویں BAFTA Awards کے 'ان میموریم' سیگمنٹ کے دوران دیا، جہاں مرحوم دھرمیندر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے وصول کیا اور اس موقع پر کہا کہ یہ لمحہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کسی بھی ہندوستانی فنکار کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور وہ نہ صرف ایک اداکار کے طور پر بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی لوگوں کو متاثر کرتے تھے۔ خاندانی کشیدگی کے سوال پر انہوں نے کہا: "کوئی منفی بات نہیں ہے، پاپا ہے نا، پاپا کے لیے سب کریں گے، ایشا، آہانہ ہوں یا سنی اور بوبی، سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے، وہ ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں، خاندان کے درمیان بالکل بھی کوئی نفرت نہیں ہے۔"

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار Dharmendra کا انتقال گزشتہ سال نومبر میں ہوا تھا۔