کراچی: نامورپاکستانی ماڈل واداکارفیروز خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار فیروز خان گزشتہ روز علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی نہایت شاندارانداز میں روایتی طریقے سے انجام پائی۔شادی کے روز فیروز خان سفید رنگ کی شیروانی میں بے حد پرکشش نظرآئے جب کہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔
فیروز خان پھولوں سے سجی بگھی میں نہایت شانداراندازمیں بارات لے کرگئے۔شادی میں اداکارہ میرا، عروہ حسین، فرحان سعید، سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔بھائی کی شادی کے موقع پر اداکارہ حمائمہ ملک بھی نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ حمائمہ ملک نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔
مداحوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعاؤں اور مبارکبادوں سے نوازا۔جب کہ کچھ مداح سوشل میڈیا پر علیزے اور سجل علی کا موازنہ کرتے نظر آئے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا علیزے فیروز خان کی بہترین چوائس ہیں۔