شوبز انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ باصلاحیت اداکار علی رضا اور خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کے درمیان بڑھتی قربتوں کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
حال ہی میں دونوں فنکار ایک نئے ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی کیمسٹری صرف سکرین تک محدود نہیں لگتی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کنزا ہاشمی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی۔
مداحوں نے تصاویر میں نظر آنے والی گاڑی کو علی رضا سے منسوب کرتے ہوئے تبصروں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی شاید کام سے بڑھ کر بھی ہو سکتی ہے۔
اگرچہ تاحال علی رضا اور کنزا ہاشمی کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، مگر مداح ان کی جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور آن اسکرین کے ساتھ آف اسکرین کیمسٹری دیکھنے کے لیے پُرامید ہیں۔









