65

ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے مفید غذائیں کونسی ہیں؟

ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ درکار انسولین کی مقدار تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

انسولین ایک اہم ہارمون ہے جو خون میں موجود گلوکوز (چینی) کو پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے تاکہ وہ توانائی کے طور پر استعمال ہو سکے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے، اسی لیے انہیں روزانہ انسولین کے انجیکشن لینے پڑتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور پورشن کنٹرول غذا کے اثرات کا موازنہ کیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ انسولین کی مجموعی مقدار میں اوسطاً 12.1 یونٹس کی کمی واقع ہوئی، یعنی تقریباً 28 فیصد کمی، جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کے علاج میں ایک نئی امید پیدا کر سکتی ہے اور غذائی عادات میں تبدیلی کے ذریعے انسولین کی ضرورت کو کم کرنا ممکن ہے۔

یہ دریافت نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خوشخبری ہے بلکہ صحت مند زندگی کی راہ میں ایک اہم قدم بھی ثابت ہو سکتی ہے۔