89

لائبہ خان کا مستقبل کی دلہنوں کے لیے اہم مشورہ

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے مستقبل کی دلہنوں کو اہم نصیحت کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عروسی لباس پر مہنگے اخراجات کرنے کے بجائے سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔

لائبہ خان نے بتایا کہ عروسی لباس عموماً صرف ایک بار پہنا جاتا ہے، اس لیے اسے کرائے پر لینا زیادہ دانشمندانہ انتخاب ہے۔ ان کے مطابق سونے کے زیورات نہ صرف شادی کے بعد کام آتے ہیں بلکہ مستقبل میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بچپن سے شادی کا شوق ضرور تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ احساس ہوا کہ شادی صرف ایک تقریب نہیں بلکہ زندگی کی بڑی ذمہ داری ہے۔ اس لیے شادی سے پہلے ذہنی طور پر تیار ہونا بے حد ضروری ہے۔

لائبہ خان نے کہا:
"اگر انسان خود کو شادی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار محسوس نہ کرے تو صرف خواہش کے تحت یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ شادی کے بعد آنے والی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور نبھانے کی صلاحیت ہونا لازمی ہے۔"

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کافی عرصے سے شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی تھیں اور جب انہیں لگا کہ یہ بالکل درست وقت ہے تو انہوں نے گھر والوں سے بات کی اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔