219

ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی بڑی بیماری کی ابتدائی علامت بن سکتی ہے،

انسانی جسم میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اکثر بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامت بن سکتی ہیں اور ناخنوں کا رنگ، بناوٹ اور شکل بھی جسمانی صحت کی عکاسی کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر ناخنوں کا رنگ اچانک بدل جائے یا مستقل طور پر غیر معمولی نظر آنے لگے تو یہ جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں یا خون کی کمی جیسے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، اس لیے ناخنوں میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق سفید ناخن جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں، جبکہ ناخنوں کا آدھا گلابی اور آدھا سفید ہونا گردوں کے مرض کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ پیلا رنگ پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی سرکولیشن کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے، اگرچہ فنگل انفیکشن یا سگریٹ نوشی بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔ گہرے سرخ یا ڈسکی ریڈ آدھی چاند نما شکل میں ناخن کے نیچے گہرا دھبّا کینسر یعنی میلانوما کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہے، جسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔ نیلے ناخن خون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ظاہر ہو سکتے ہیں اور پیلا پن کے ساتھ سفید چھاؤں نظر آنا بھی نارمل رنگت سے ہٹ کر صحت کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ناخنوں میں کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوراً ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔ کیونکہ صحت کے حوالے سے چھوٹی تبدیلیاں ہی اکثر بڑے مسئلے کی پہلی انتباہی علامت ثابت ہوتی ہیں۔