112

ایلون مسک کی اے آئی کے حوالے حیران کن پیشگوئی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 2026 کے آخر تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔ مسک نے کہا کہ موجودہ رفتار سے اے آئی تکنیکی حد تک پہنچ جائے گی جس سے انسانی ذہانت کی سطح پیچھے رہ جائے گی۔

انہوں نے مزید پیشگوئی کی کہ ممکنہ طور پر 2030 یا 2031 تک اے آئی ہر انسان سے زیادہ اسمارٹ ہو جائے گی اور انسان نما روبوٹس عام زندگی میں شامل ہو جائیں گے۔ ایلون مسک کے مطابق یہ روبوٹس انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہوں گے اور معاشی توسیع کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

مسک نے کہا کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اسٹار لنک کا مشن انسانیت کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے، اور اے آئی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے روبوٹس انسانوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن جائیں گے۔

یہ پیشگوئی دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے دلچسپی اور بحث کا موضوع بن گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین اس پر زبردست تبصرے کر رہے ہیں۔