106

یاسر حسین نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لیا، وائرل ویڈیو پر طنزیہ ردِعمل

معروف اداکار، ہدایتکار اور مصنف یاسر حسین نے حال ہی میں بالی ووڈ کے سنی دیول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب سنی دیول نے اپنی فلم ’بارڈر2‘ کی تشہیر کے دوران پاکستان مخالف نعرہ لگایا۔

اس دوران سنی دیول کی آواز واضح طور پر لرزتی محسوس ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا: ’’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔’’

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور مختلف مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ایک صارف نے کہا: ’’اتنی زور سے نعرہ لگاتے ہوئے یہ گر نہ جائیں!’’، دوسرے نے لکھا: ’’بوڑھے آدمی کی آواز کانپ رہی ہے۔’’ جبکہ کچھ صارفین نے سنی دیول کو مشورہ دیا کہ نعرہ لگانے سے پہلے گلا صاف کر لیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ صارفین کے درمیان تبصرے اور مذاق کی نئی لہر بھی چل گئی، جس سے یہ واقعہ ایک سنسنی خیز موضوع بن گیا۔