96

خبردار ہوشیار: جعلی اور فِشنگ ای چالان ویب سائٹس کے خلاف بھرپور اور کاروائیاں تیز

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی اور فِشنگ ای چالان ویب سائٹس کے خلاف بھرپور اور مسلسل کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے 100 سے زائد جعلی ڈومینز بلاک کروا دیے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کی جا رہی تھیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے صرف سیف سٹی کی  یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ جعلی ویب سائٹس کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے اور شہریوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

یہ اقدامات شہریوں کو آن لائن فراڈ سے بچانے اور ای چالان نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔