135

فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آ گئی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر انقلاب آنے والا ہے کیونکہ ایپل نے باضابطہ طور پر فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ کمپنی کے معروف تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فون 2026 کے آخر میں مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتا ہے۔

یہ ڈیوائس ایپل کی تاریخ کی سب سے جرات مندانہ اور جدید ٹیکنالوجی کا مظہر ہوگی۔ جب یہ فون کھلا ہوگا تو اس کی موٹائی محض 4.5 ملی میٹر ہوگی، یعنی یہ آئی پیڈ پرو (12.9 انچ) سے بھی پتلا ہوگا۔ فولڈ ہونے کے بعد فون کی موٹائی تقریباً 9 سے 9.5 ملی میٹر کے درمیان ہوگی۔

ایپل کے اس فولڈ ایبل فون کی قیمت بھی خاصی زیادہ ہوگی، ماہرین کے مطابق یہ $2000 سے $2500 ڈالر کے درمیان فروخت ہو سکتا ہے، یعنی آئی فون 17 پرو میکس کے تقریباً دو گنا مہنگا۔

ٹیکنالوجی کے شائقین اس فون کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ ایپل کی اب تک کی سب سے انقلابی اور جدید ڈیوائس ثابت ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق، فولڈ ایبل فون ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے رجحانات قائم کرنے والا ثابت ہوگا اور صارفین کے تجربے کو یکسر بدل دے گا۔