چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیڈمنٹن کھیلنے والا روبوٹ نے ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے ہوئے 1,452 ریلیاں مکمل کیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ ریکارڈ شاؤشِنگ شہر میں قائم کیا گیا، جہاں روبوٹ نے چینی بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس دوران روبوٹ نے لگاتار 1,452 شاٹس کامیابی سے واپس کیے، جس کے ذریعے موبائل روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل بیڈمنٹن کاؤنٹر ہٹس کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔
ایتھلیٹک روبوٹ جدید وژن اور موشن کنٹرول سسٹمز سے لیس ہے، جس کی ٹائمنگ ملی سیکنڈ کی سطح تک انتہائی درست رکھی گئی تھی، جس نے اس ریکارڈ کو ممکن بنایا۔








