136

یشما گل کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل سوشل میڈیا پر اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مشہور ڈرامہ سیریز درِ شہوار اور پیار کے صدقے سمیت کئی پراجیکٹس میں اداکاری کرنے والی یشما گل ایک بار پھر اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔

حال ہی میں یشما گل لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک شخص کو زور سے گلے لگایا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے یشما گل پر شدید تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بعض سلیبریٹیز نے شرم و حیا کی حدود عبور کر لی ہیں اور یہ رویہ حد سے زیادہ ہے۔ کئی صارفین نے دعا کی کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔