166

ملک بھر کے 46 مقامات پر ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

قومی ادارہ صحت کی نومبر 2025 کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 127 ماحولیاتی نمونوں میں سے 46 میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نمونے 27 اضلاع کے مختلف مقامات سے حاصل کیے گئے تھے۔

سندھ: 22 مقامات پر پولیو وائرس پایا گیا، جن میں کراچی کے 11، حیدرآباد کے 3 اور دیگر اضلاع کے 8 مقامات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا: پشاور اور بنوں کے 2،2 مقامات اور دیگر اضلاع کے 5 مقامات پولیو پازیٹیو رہے۔

پنجاب: 7 مقامات میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی، جس میں لاہور کے 4، راولپنڈی کے 2 اور فیصل آباد کا 1 مقام شامل ہے۔

بلوچستان: کوئٹہ اور مستونگ سمیت 6 مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت: اسلام آباد کے 2 مقامات کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے اور فوری ویکسینیشن اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔