پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رمضان سے پہلے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے بتایا کہ فائیو جی سروس کا اجرا اب دور نہیں، اور نیلامی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ رمضان سے پہلے حکومت سے اسپیکٹرم کی نیلامی کی اجازت طلب کی جائے گی۔
چیئرمین کے مطابق، انفارمیشن میمورنڈم آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس 45 دن ہوں گے، جس کے حساب سے یکم جنوری تک میمورنڈم جاری ہونے کی صورت میں فائیو جی کی نیلامی 15 فروری کو ممکن ہو سکے گی۔
یہ اقدام پاکستان میں جدید ترین موبائل ٹیکنالوجی کے نفاذ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








