213

نیند کی کوالٹی بڑھانے والی 6 حیران کن غذائیں

 

بے خوابی یا نیند کی کمی آج کل کے دور میں ایک عام مگر خطرناک مسئلہ بن گئی ہے، جو دل کی بیماریوں، فالج اور دیگر جان لیوا امراض کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق رات دیر تک جاگنے کی عادت رکھنے والے افراد خصوصاً اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔

تاہم خوش قسمتی یہ ہے کہ چند آسان اور قدرتی غذائی تدابیر سے نیند کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، اور کسی دوائی یا اضافی محنت کی ضرورت نہیں۔

ماہرین کے مطابق سونے سے قبل درج ذیل غذائیں استعمال کرنے سے نہ صرف جلدی نیند آتی ہے بلکہ اس کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے:

کیلا: رپٹوفان اور میگنیشیم سے بھرپور، جو نیند کے ہارمون میلاٹونین کی پیداوار میں مددگار ہے۔دودھ: تربٹوفان کا بہترین ذریعہ، گرم دودھ سونے سے پہلے پینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔

شہد: گہری نیند میں مدد دیتا ہے، قدرتی مٹھاس دماغ میں تربٹوفان کے اثر کو بڑھاتی ہے۔

جلیبی: بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں اضافہ کر کے جلد سونے میں معاون۔

چیری: میلاٹونین کی سطح کو بڑھانے والا قدرتی پھل، چند منٹ میں گہری نیند کے لیے مفید۔

بادام: میگنیشیم سے بھرپور، نیند کے معیار اور ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں کا باقاعدہ استعمال، رات دیر تک جاگنے کی عادت رکھنے والوں کے لیے بہترین قدرتی حل ہے۔ ساتھ ہی، نیند کی کمی کے شکار افراد کے لیے یہ غذائی تدابیر دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔