برطانوی حکام نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کرتے ہوئے پاکستان واپس بھیج دیا۔ رجب بٹ آج صبح کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ کا برطانوی ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویزا درخواست کے دوران رجب بٹ کی جانب سے اپنے خلاف درج حالیہ قانونی مقدمات ظاہر نہیں کیے گئے تھے، جس پر حکام نے ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ویزا شرائط کی خلاف ورزی اور معلومات چھپانا سنگین معاملہ ہے، جس کے نتیجے میں ملک بدری عمل میں لائی گئی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔









